-بلوچستان کی آبادی میں کٹوتی کی منظوری اورریکوڈک فروشی کی شاباشی ،میر کبیر احمد شہی

پیر 25 مارچ 2024 22:00

Kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ بلوچستان میں خراب حکمرانی کی بدترین مثال قائم کرنے والے سابق وزیراعلی کو ان کی اپنی سفارش پر اسلام آباد کی جی حضوری مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی میں کٹوتی کی منظوری اورریکوڈک فروشی کی شاباشی کے طورپر ستارہ امتیازسے نوازا گیا انہوںنے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ مقتدرحلقے اپنی ہٹ دھرمی اورآمرانہ روش کے تحت ملک کے ہرستون اورہر نشان کوپامال کرکے اس کامذاق بنارہے ہیں عام انتخابات میں اسمبلی نشستوں کی بولیاں لگاکر پارلیمانی کوبے توقیر کرکے منڈی بنایاگیا جس سے دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے اب نااہلی اوربیڈ گورننس پر سول ایوارڈدے کر سرکاری اعزازات کے پول کھول کر ان کامذاق بنادیاگیا۔