مظفرگڑھ،تعلیمی دبائو سے پریشان طالبہ خودکشی کیلئے نہر میں کود گئی،پولیس اہلکاروں نے بچالیا

پیر 25 مارچ 2024 22:40

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں17سالہ طالبہ نے نہر میں چھلانگ لگادی تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے طالبہ کی جان بچالی۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں طالبہ نے عباسیہ کینال میں چھلانگ لگائی۔

(جاری ہے)

ہیڈ پنجند پر ڈیوٹی پر تعینات 2پولیس اہلکاروں نے طالبہ کو نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی اور لڑکی کی جان بچائی۔بعد ازاں پولیس نے لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا۔پولیس کو دئیے گئے بیان میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی دبائو کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھی جس کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :