پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین کی پولیٹیکل اینڈ سکیورٹی کمیٹی کی چیئر پرسن ڈیلفائن پرانک سے ملاقات ،پاک ۔یورپی یونین شراکت داری کے استحکام کی ضرورت پر زور

منگل 26 مارچ 2024 09:00

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کی پولیٹیکل اینڈ سکیورٹی کمیٹی کی چیئر پرسن ایمبیسڈر ڈیلفائن پرانک سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانے بیلجیئم کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق ملاقات کے موقع پر باہمی دلچسپی کے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادل خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور یورپی یونین کی شراکت داری کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :