فلسطینیوں کی رفح سے جبری بے دخلی جنگی جرم ہوگا، فرانس

منگل 26 مارچ 2024 09:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) فرانس کے صدر امانویل میکرون نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی رفح سے جبری بے دخلی جنگی جرم ہوگا۔اےایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر فلسطینیوں کی رفح سے جبری بے دخلی کی گئی تو یہ جنگی جرم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ترسیل کے لیے تمام راستے کھولے جائیں ، مقبوضہ علاقوں میں 8 ہزار ایکڑ زمین پراسرائیلی قبضہ بھی قابل مذمت ہے۔