یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر کی یورپی یونین کی پولیٹیکل اینڈ سکیورٹی کمیٹی کی چیئر پرسن سے ملاقات

منگل 26 مارچ 2024 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کی پولیٹکل اینڈ سکیورٹی کمیٹی کی چیئر پرسن ایمبیسڈر ڈیلفائن پرانک سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ ب کی طرف سے ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق ملاقات کے موقع پر باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادل خیال کیا گیا۔ آمنہ بلوچ اور ڈیلفائن پرانک نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کی شراکت داری کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :