ایسا لگتا ہے اسرائیل نے معاملہ طے کرلیا ہے،صیہونی میڈیا

مذاکرات جو مہینوں سے بغیر پیش رفت کے جاری تھے اختتام کو پہنچ گئے،سینئر عہدیدار

منگل 26 مارچ 2024 11:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اختلافات جاری رہنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ تل ابیب نے معاملہ طے کرلیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات جو مہینوں سے بغیر پیش رفت کے جاری تھے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے مطالبات کی وجہ سے جنگ بندی مذاکرات بند گلی میں جا چکے تھے کیونکہ تحریک نے جنگ بندی کے دوران اسرائیلی افواج کو غزہ میں رہنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں تل ابیب نے بھاری قیمت ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی جبکہ تحریک اپنے مطالبات پربہ ضد تھی۔اسرائیل کو خواتین فوجیوں کے بدلے رہائی پانے والوں کی فہرست کو ویٹو کرنے کا حق حاصل نہیں ہوگا بلکہ ہر خاتون فوجی کے بدلے عمر قید کی سزا پانے والے 7 قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :