آئی ایم ایف کی خو شنودی کیلئے مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ ظلم ہے‘سنی علما ء کونسل

اگر عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا تو حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں‘مولانا حافظ حسین احمد

منگل 26 مارچ 2024 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی خو شنودی کیلئے مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ ظلم ہے، حکمران پرو ٹوکول انجوائے کر نے کی بجائے وہی پیسے بچا کر آئی ایم ایف سے جان چھڑائیں، اگر عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا تو حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکمران خدا کے لئے ملک و قوم کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائیں اور قرضوں کی بیساکھیوں کا سہارا لینے کے بجائے قرض اتارو پالیسی اپنائیں جس کے لئے سرکاری اخراجات میں کمی سمیت آئین و قانون کی بالادستی کے لئے ٹھوس و مثر اقدامات اٹھائے جائیں قانون کی حکمرانی ملکی استحکام کے لئے انتہائی ناگزیر ہے اسوقت قانون طاقتوروں کے ہاتھوں کھلونا بنا ہوا ہے اور موجودہ ابتر صورت حال سے ملک کو شدید ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے عوام کے گھروں کے چولہے تو ٹھنڈے ہوئی چکے ہیں اب اور کیا باقی رہے گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :