قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کی شام طلب

منگل 26 مارچ 2024 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کی شام طلب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یکم اپریل پیر کی شام 4 بجے طلب کیا ہے، یہ سولہویں قومی اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہو گا۔\932