بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،خاتون جاں بحق ،خاوند اور دو بچے زخمی

ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ، لاشیں مردہ خانے منتقل

منگل 26 مارچ 2024 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) رائے ونڈ کنگرہ جیا بگا کے قریب بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے خاتون جاں بحق جبکہ خاوند اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ بس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس سے 28 سالہ روبینہ موقع پر جاں بحق جبکہ خاوند اور 2 بچے زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کر کے بس کو تحویل میں لے لیا گیا ۔علاوہ ازیں لاہور رنگ روڈ پر ابراہیم کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔