صدرمملکت کی تربت میں نیول بیس پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

منگل 26 مارچ 2024 13:49

صدرمملکت  کی تربت میں نیول بیس پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تربت میں نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق منگل کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کو ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی قابل تعریف ہے۔

صدر مملکت نے کلیئرنس آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے جوانوں کی بہادری کو بھی سراہا۔صدر مملکت نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت کی شہید کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔\932