آفتاب خان شیرپائو کا غزہ جنگ بندی بارے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

منگل 26 مارچ 2024 14:32

آفتاب خان شیرپائو  کا  غزہ جنگ بندی بارے  سلامتی  کونسل میں قرارداد کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کےمرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپائو نے غزہ جنگ بندی بارے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری ایک خوش آئند پیش رفت اور فلسطین کی اخلاقی فتح ہے۔ آفتاب شیرپائو نے کہا کہ صرف قرارداد کی منظوری کافی اقدام نہ ہوگا اور نہ ہی اس سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مصائب کم ہوں گے،عالمی طاقتوں کی جانب سے اس قرارداد پر عمل کروانے سے ہی پائیدار امن کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔