پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے غیرملکی کوچ سے رابطہ،جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا

منگل 26 مارچ 2024 15:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیوک رونکی نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔سابق کرکٹر لیوک رونکی نے گزشتہ سال پی سی بی کی پیشکش پر انکار کردیا تھا جس کے بعد بریڈ برن ہیڈ کوچ بنے تھے۔واضح رہے کہ لیوک رونکی پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔