وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات ، بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل پر بات چیت

منگل 26 مارچ 2024 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن )سردار اویس احمد خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ملاقات کی جس میں واپڈا کے بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالےسے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر نے واپڈا کے منصوبوں سے بجلی کے ترسیلی لائن کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کو ہدایات جاری کیں تا کہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جا سکے۔

اویس لغاری نے این ٹی ڈی سی کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی منصوبے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی اور تاخیر کا سبب بننے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملاقات کے دوران چیئر مین واپڈا نے وفاقی وزیر توانائی کو این ٹی ڈی سی کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

متعلقہ عنوان :