بس بہت ہوگیا،معتز عزیزہ کا جوبائیڈن سے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کا مطالبہ

مجھے نہیں معلوم کہ میرے کام سے کسی کو فرق پڑے گا یا نہیں،کوشش پوری کر رہا ہوں،پیغام

منگل 26 مارچ 2024 16:22

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے والے فلسطینی فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق معتز عزیزہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں انہیں فلسطینی مزاحمت کی شناخت بننے والا اسکارف کوفیہ پہنے وائٹ ہاوس کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے کام سے کسی کو فرق پڑے گا یا نہیں، میرا کام ہمیشہ کیمروں کے پیچھے ہوتا ہے لیکن پھر بھی میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں۔فلسطینی فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ نے مزید لکھا کہمیرا کام صرف میرے لیے نہیں ہے بلکہ یہ کسی بھی قیمت پر نسل کشی کو رکوانے کے لیے ہے۔انہوں نے اپنے فالوورز سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ منصوبہ بندی کے تحت کی جانے والی اس نسل کشی کو روکنے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہنا نہ بھولیں۔ معتز عزیزہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں امریکی صدر جو بائیدن سے غزہ میں جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہبس اب بہت ہوگیا ہی!