آئینی طور پر گورنر اجلاس نہیں بلا سکتا، آفتاب عالم

منگل 26 مارچ 2024 16:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ آئینی طور پر گورنر اجلاس نہیں بلا سکتا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں آفتاب عالم نے کہا کہ اس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔دوسری جانب گورنر کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر محکمہ قانون نے اپنی رائے خط کے ذریعے اسمبلی سیکریٹریٹ بھجوا دی۔اس معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے محکمہ قانون سے رائے مانگی تھی۔