لیسکوکا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، آئس فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی

منگل 26 مارچ 2024 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اسی سلسلے میں ایس ڈی او چونیاں ویسٹ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، دوران آپریشن ایک آئس فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی لی،پوری فیکٹری ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر کے چلائی جا رہی تھی اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔موقع پر کنکشن منقطع کر دیئے گئے اور ملزم کیخلاف ایف آئی آرکے لئے درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی،محکمہ کی جانب سے ملزم کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔