کراچی سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر واپس پہنچ گئے

منگل 26 مارچ 2024 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سمن آباد کراچی سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر واپس پہنچ گئے، بچوں نے بتایاکہ اغوا کار انہیں حیدرآباد لے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تھانہ سمن آباد کی حدود سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر پہنچ گئے، بچوں نے بتایا کہ چاراغوا کار تھے، وہ ہمیں حیدرآباد لے گئے تھے پھر اغوا کاروں نے ناگن چورنگی تک چھوڑا اور ہم رکشہ کرکے گھر پہنچے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ملزمان دونوں بھائیوں کو اسکول وین سے اتارکر لے گئے تھے، وین ڈرائیور اور رشتہ داروں نے بتایا بچوں کو اغوا کیا گیا ہے۔اس سے قبل والد کی مدعیت میں بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ دونوں بچے ڈرائیور کے ہمراہ گلشن چورنگی اسکول جارہے تھے کہ دو نامعلوم افراد کی وین کو روکا اور 9 سالہ عبداللہ اور 6 سالہ ابراہیم کو اتار کر لے گئے۔مقدمے میں کہا گیا کہ اغوا کاروں کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان بھی مانگا گیا۔