ڈی پی او اپر کوہستان کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

منگل 26 مارچ 2024 17:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈی پی او اپر کوہستان کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان محمد سلیمان خان کی زیر صدارت پولیس افسران کی ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن،ایس ڈی پی اوز تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران ڈی پی او نے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز جرائم کی شرح میں مزید کمی لانے کے لیے اقدامات کریں،ہوائی فائرنگ کی روک تھام،منشیات کی مکمل بیخ کنی اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں،داسو و ہربن بھاشہ ڈیم پر کام کرنے والے فارنرز کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا اپر کوہستان پولیس کی اہم ذمہ داری ہے،تمام آفیسرز اپنی حدود میں سیکیورٹی فول پروف بنائیں،رمضان المبارک میں امن وامان کے قیام کو برقرار رکھنے کے لیے بازاروں،چوکوں اور رش والی جگہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے تا کہ عوام کو سودا سلف لینے اور ضروریات حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔