صدر مملکت آصف علی زرداری کی بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت

منگل 26 مارچ 2024 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حملے میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ اور چینی حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک۔ چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔