Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خواتین کی گیمز کروائی جائیں گی‘پرویز اقبال

ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت پہلی سی ایم پنجاب پنک گیمز کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

منگل 26 مارچ 2024 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پہلی سی ایم پنجاب پنک گیمز2024 ء کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خواتین کی گیمز کروائی جائیں گی،خواتین میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، خواتین زیادہ سے زیادہ پنک گیمز میں شرکت کریںتاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور عطاء الرحمن نے بھی شرکت کی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات