لاہور،اورنج لائن سٹیشن کے برج سے گر کر ایک شخص جاں بحق

منگل 26 مارچ 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن سٹیشن کے برج سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں اورنج لائن سٹیشن کے برج پر ایک 40 سالہ شخص سو رہا تھا کہ اس دوران کروٹ بدلنے کی وجہ سے اچانک سڑک پر آ گرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی۔