Live Updates

صوبے میں تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم ''پلانٹ فار پا کستان'' کا آغاز

منگل 26 مارچ 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم "پلانٹ فار پا کستان'' کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور میں ٹریننگ حاصل کرنے والی ایف ڈبلیوسی ایس کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں سرسبز پنجاب کا خواب پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

جنگلات کے عالمی دن پر پنجاب بھر میں"درخت لگائیں پاکستان کے لئے" مہم آغاز کر دیا گیا ہے۔ موسم بہارکے آغاز پر آج پورے پنجاب کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر سموگ، فضائی آلودگی، پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں، سیلاب کے خطرات کم کرنے میں عملی کردار ادا کریں۔

ایک درخت کی زندگی کروڑوں انسانوں کی زندگی ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر اس سرسبز و شاداب صوبے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے صوبہ بھر میں تمام پاپولیشن ویلفئیر افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر اور علاقہ میں وسیع پیمانے پر پودے لگا کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات