بہاول پور،چولستان ترقیاتی ادارہ میں پٹواریوں کا کال ،قابضین کے خلاف کاروائی کا عمل شدید متاثر

منگل 26 مارچ 2024 18:40

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) چولستان ترقیاتی ادارہ میں پٹواریوں کا کال ،قابضین کے خلاف کاروائی کا عمل شدید متاثر ،ذرائع کے مطابق 66 لاکھ ایکڑ رقبہ پر محیط صحرائے چولستان میں ریونیو کے معاملات چلانے کے لیے سی ڈی اے میں پٹواریوں کی 102 سیٹیں ہیں عرصہ دراز سے ریٹائرڈٖ ہونے والے پٹوریوں کی جگہ نئے پٹواری بھرتی نہیں کیے جا سکے جس کے باعث اس وقت سی ڈی اے میں صرف 26 پٹواری کام کر رہے ہیں اور ایک ایک پٹواری کو 5 پانچ حلقے دیئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پٹواری پر کام کا شدید پریشر ہونے کی وجہ سے ریونیو کے تمام تر معاملات شدید متاثر ہورہے ہیں اور پٹواریوں کی شدید کمی کی وجہ سے چولستان میں قبضہ مافیا جگہ جگہ سر اٹھا رہے ہیں اور ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ ہو چکے ہیں اور ان قبضہ مافیا کے خلاف کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 27 ہزارچولستانیوں کو الاٹمنٹ دینے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں نئے چکوک بنائے گئے ہیں اور ان چکوک کے لیے مذید پٹاری کی ضرور ت ہو گی مگر ابھی تک نئے پٹواریوں کی بھرتی کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں ہے ذرائع کے مطابق نئے چکوک اور پہلے سے خالی پٹواریوں کی سیٹوں پر تعیناتی کے لیے کم از کم دو سو پٹواریوں کی ضرورت ہو گئی جس کے لیے سی ڈی اے حکام کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں سامنے آئی کہ مستقبل میں چولستان میں ریونیو کے معاملات کیسے چلائے جائے گے اور قبضہ مافیا کو کیسے لگام ڈالی جائے گی ۔چولستانیوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خالی سیٹوں اورنئے بننے والے چکوک کے لیے پٹوریوں کی نئی بھرتی کی جائے

متعلقہ عنوان :