p20 سالہ نوجوان فون سنتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

منگل 26 مارچ 2024 18:40

%لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) رائے ونڈ پریم نگر ریلوے پھانک کے قریب 20 سالہ نوجوان فون سنتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ظفر وال ضلع نارروال کا رہائشی 20 سالہ سمیع مقامی فیکٹری میں ملازم تھا ۔ پولیس کی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔