ئ*مسلم لیگ (ن) ، اتحادی جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا

منگل 26 مارچ 2024 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل (27 مارچ) ہوگا۔قبل ازیں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس منگل کی شام کو طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس ایوان وزیراعلیٰ 90 شاہراہ قائداعظم پر ہو گا، مسلم لیگ (ن) اور تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا جائے گا۔پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں پنجاب کے صوبائی بجٹ کی منظوری اور سینیٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔