wغزہ جنگ بندی سے متعلق قرار داد خوش آئند ہے،آفتاب شیر پائو

ٴْعالمی طاقتوں کی جانب سے اس قرارداد پر عمل کروانے سے ہی پائیدار امن کی طرف بڑھا جاسکتا ہے

منگل 26 مارچ 2024 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے غزہ جنگ بندی بارے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دے دیا،اپنے ایک بیان میں آفتاب احمد شیر پائو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری ایک خوش آئند پیش رفت اور فلسطین کی اخلاقی فتح ہے، صرف قرارداد کی منظوری کافی اقدام نہ ہوگا اور نہ ہی اس سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مصائب کم ہونگے، عالمی طاقتوں کی جانب سے اس قرارداد پر عمل کروانے سے ہی پائیدار امن کی طرف بڑھا جاسکتا ہے۔