cوفاقی وزیر پانی و بجلی سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات

ٓ واپڈا کے بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی،اعلامیہ

منگل 26 مارچ 2024 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان سے چیر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں واپڈا کے بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ،اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے واپڈا کے منصوبوں سے بجلی کے ترسیلی لائن کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کو ہدایات جاری کر دیں تا کہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جا سکے۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کو واضح ہدایات جاری کر دیں کہ کسی بھی منصوبے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے اور تاخیر کا سبب بننے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ملاقات میں چیر مین واپڈا نے این ٹی ڈی سی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی

متعلقہ عنوان :