qبشام واقعہ کے مجرم سزا سے نہیں بچ سکتے،بلاول بھٹو زرداری

د*چینی باشندوں کی ہلاکت پر چین کی حکومت سے تعزیت کرتے ہیں،چیئرمین پی پی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

) اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشام میں دہشتگردی کی مذمت کی اورخودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا،بلاول بھٹو نے کہا کہ بشام میں دہشتگردی میں ملوث منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے سخت سزا دی جائے ،چینی باشندوں کی ہلاکت پر چین کی حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،بشام واقعہ کے مجرم سزا سے بچ نہیں سکتے ۔