ڑ* گیس قیمتوں میں اضافہ عوام کاخون نچورنے کے مترادف ہے، نصر اللہ رندھاوا

ُ برسر اقتدار آنے سے قبل حکمران اتحاد نے عوام کو 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا

منگل 26 مارچ 2024 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضا فے کے فیصلہ مہنگائی اور غر بت کی ماری عوام کاخون نچورنے کے مترادف قرار دیا ہے، برسر اقتدار آنے سے قبل حکمران اتحاد نے عوام کو 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا، اب یہ کس منہ سے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی باتیں کررہے ہیں، انھوں نے کہا گیس بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے چار سو اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہو تا ہے، آئی ایم ایف سے اس سے قبل 23بار قرضہ لیا گیا، قوم کو بتایا جائے یہ رقم کہاں گئی، مزید قرضوں سے پہلے ماضی کے قرضوں کا آڈٹ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دعوت افطار کے شر کاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

نصرا للہ ندھاوا نے کہا ملک پر 82ہزار ارب قرضہ ہے، عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں، ہرشعبہ زوال کا شکار ہے، حکمران کہتے ہیں ملک بے پناہ مسائل سے دوچار ہے، یہ بتائیں کہ سالہا سال سے اقتدار میں رہتے ہوئے انہوں نے مسائل کو حل کیوں نہیں کیا حقیقت یہ ہے کہ ملک پر مسلط طبقات ہی ملک کے مسائل کی جڑ اور سٹیٹس کو اورفرسودہ نظام کے پہرے دار ہیں، پاکستان اس وقت تک آگے نہیں جاسکتا جب تک ظالم جاگیردار، کرپٹ سرمایہ دار اور خاندان قوم پر مسلط رہے۔... اعجاز خان