پ*راولپنڈی پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں سات ملزمان گرفتارکرلیا

منگل 26 مارچ 2024 18:40

Jراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے 3 الگ الگ کاروائیوں میں ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 7 ملزمان گرفتار کر کے 9 چوری شدہ موٹر سائیکل، طلائی زیورات، 1 لاکھ 15 ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا تھانہ صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب وسیم اکرم، رفاقت، وقاص اور عنصر کو گرفتارکر کے چوری شدہ 6 موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 1 لاکھ روپے برآمد کر لئے جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب احسن نامی ملزم کو گرفتار کر کے طلائی زیورات، مسروقہ رقم 15ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور تھانہ ریس کورس پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب عثمان اور ندیم کو گرفتار کر کے 3 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔