ؔتین دن کے اندر ہمارے اغواء ہونیوالے مزدوروں کو بازیاب نہ کیا گیا احتجاج و ہڑتال کرینگے، امبر خان سواتی

۵ ایف سی بلوچستان ، اور ضلعی انتظامیہ ، علاقے کے معتبرین سے اپیل کی ہے کہ مزدور وں کا تحفظ یقینی بنایا جائے

منگل 26 مارچ 2024 18:40

ن*دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) تین دن کے اندر ہمارے اغواء ہونیوالے مزدوروں کو بازیاب نہ کروایا گیا تو کانکنی بند کرکے بھرپور احتجاج و ہڑتال کرینگے۔ امبر خان سواتی نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع دکی کے صدر امبر خان سواتی نے عہدیداران و ممبران کے ساتھ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کسی تنظیم نے ہمارے مزدورون کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا ہے جن کو اج دوسرے روز بھی بازیاب نہیں کروایا گیا اور اس قبل بھی ہمارے مزدور اغوائ ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے اغوائ کا یہ کام اب معمول بن چکا ہے۔ انہون نے کہا کہ ضلع دکی کے کوئلہ کانوں میں افغقانستان ، سوات شانگلہ ، قلعہ سیف اللہ اور دیگر دور دراز سے آئے ہوئے مزدور اپنے بچوں کا پیت پالنے کیلئے آئے ہوئے ہیں لیکن یہاں پر انتظامیہ انکو حفاظت دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اغوائ ہونیوالے مزدوروں کے خاندان والے کس کرب سے گزر رہے ہونگے یہ کوئی نہیں سوچتا۔

انہوں نے کہا کہ تین روز کے اندر اگر ہمارے مزدور بازیاب نہیں کروائے گئے تو ہم پوری دکی میں کوئلہ کانکنی کا کام بند کرکے بھرپور احتجاج و ہڑتال کرینگے۔ انہوں نے ایف سی بلوچستان ، اور ضلعی انتظامیہ ، علاقے کے معتبرین سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ہمارے مزدور بھائیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ورنہ ہم مزدور مجبورا کانکنی بند کرکے احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔ انہوں نے دکی کے تمام مزدوروں سے کل رات 9 بجے میونسپل کمیٹی دکی پہنچنے کی بھی اپیل کی ہے کہ تمام مزدور کل رات 9 بجے میونسپل کمیٹی دکی پہنچ جائیں جہاں مشاورت سے اگے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔