م*حیدرآبا،دو مختلف پولیس مقابلوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 26 مارچ 2024 19:35

Aحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) حیدرآباد پولیس نے دو مختلف پولیس مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس نے دوران گشت واپڈا لیبر ہال کے قریب مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی میں ایک ملزم سھٹو خان کو زخمی حالت میںگرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

جبکہ بی سیکشن پولیس نے بچاؤبند اجالا گارڈن کے قریب سے مشتبہ ملزمان کو چیک کرنے کیلئے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم محمد حسین پیشوری پٹھان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور کرسٹل آئس برآمد کرلی، پولیس نے ملزم محمد حسین پیشوری پٹھان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ریلوے دکہ کے قریب چھاپہ مارکر منشیات سپلائر کنھو عرف طوطاگہیلوپنہور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ڈھائی کلو چرس برآمد کرلی، ملزم کا تعلق منشیات سپلائر گروہ سے ہے اور وہ مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے۔