g پریا کماری کو لاپتہ ہوئے تین سال ہوہوگئے، مظاہرین

منگل 26 مارچ 2024 19:35

hٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے پریا کماری کو تین سال ہونے کو ہیں وہ لاپتہ ہے پریا کماری کے گھر میں ماتم مچا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار سہراب بھیل،بابو لال بھیل،سائیں بخش جروار نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ آئے دن سندھ کے مختلف علاقوں سے لوگوں کو اغواء کرنے کا سلسلہ جاری ہے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی بچیوں کو اغواء کرکے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والوں کو زبردستی سندھ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے پر ہم کسی صورت پاکستان اور سندھ کو نہیں چھوڑیں گے یہ ہمارا ملک ہے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فل فلور اغواء ہونے والی پریا کماری کو بازیاب کروایا جائے پریا کماری کے وارثوں کو انصاف فراہم کیا جائے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اقلیتی برادری سمیت سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

#