ظ*اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال پارکنگ میں ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق

منگل 26 مارچ 2024 19:35

ٍ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) شہر قائد میں آئے دن شہری ڈاکوں کی فائرنگ کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔فائرنگ سے ہلاک ہونے کا ایک اور واقعہ اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا۔عینی شاہدین اور خاتون کے شوہرکا بیان بھی منظر عام پر آگیا۔یعنی شاہد کا کہنا ہے کہ اسپتال کی پارکنگ میں خاتون اورہم دوکان پر کھڑے تھے دو ملزمان آئے اور انہوں نے موبائل فون چھین لیااتنے میں پولیس پہنچ گئی ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا تھوڑی دور ڈاکوؤں نے سیدھا فائر کیا جس سے خاتون جان بحق ہوگئی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی نازیہ انجم کے شوہر کا کہنا ہے کہ ہم پارکنگ میں موٹر سائیکل کھڑی کررہے تھے اچانک گلی سے ڈاکو بھاگتے ہوئے آئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی میری بیوی کو گولی لگی اور وہ موقع پر گر گئی۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد پولیس والے بھی ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے۔

ایس ایس پی ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی نے خاتون کے شوہر کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سیلز مینوں سے ملزمان ڈکیتی کر رہے تھے پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلہ ہوا کراس فائرنگ کے دوران خاتون کو گولی لگی اور وہ گر گئی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔فرار ملزمان کی تلاش میں پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ جائیوقوع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔#