ٴْ لاہور ہائیکورٹ نے صنعتی اداروں سے سروسز ٹیکس وصولی کیخلاف سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا

منگل 26 مارچ 2024 20:45

ر*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنعتی اداروں سے سروسز ٹیکس وصولی کیخلاف سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو صنعتی اداروں سے سروسز ٹیکس وصولی اجازت دیدی،عدالت نے اپیل پر فریقین نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس سروسز ٹیکس وصولی روکنے کا حکم دیا ،سنگل بنچ نے افسروں کے ٹیکس شوکاز نوٹس جاری کرنے کے اختیار کو کالعدم قرار دیا، سنگل بنچ نے رولز نہ ہونے کی بنائ پر افسران کے ٹیکس وصولی کے اختیار کو غیر قانونی قرار دیا، ریونیو اتھارٹی کے قانون میں افسران کو ٹیکس وصولی کا اختیار دیا گیا ہے، جب قانون ٹیکس وصولی کا اختیار دے تو رولز بنانے کی ضرورت نہیں، استدعا ہیکہ عدالت سنگل بنچ کا ٹیکس وصولی روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،عدالت ریونیو اتھارٹی افسران کے ٹیکس وصولی کے اختیار کیخلاف فیصلہ بھی کالعدم قرار دے۔