م*لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی ا?ئی وکلائ اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی

!پولیس نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر سے ملاقات پر اعتراض کیا &ڈی ایس پی بلال نے کہا کہ کمرہ عدالت میں سیاسی ملاقات نہ کریں ملزمان کو عدالت سے باہر لے جائیں ، تلخ کلامی اور شور سن کر جج بھی کمرہ عدالت میں ا?گئے

منگل 26 مارچ 2024 20:45

ع*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی ا?ئی وکلائ اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی،پولیس نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر سے ملاقات پر اعتراض کیا،ڈی ایس پی بلال نے کہا کہ کمرہ عدالت میں سیاسی ملاقات نہ کریں ملزمان کو عدالت سے باہر لے جائیں ، تلخ کلامی اور شور سن کر جج بھی کمرہ عدالت میں ا?گئے،ڈاکٹر یاسمین راشد ? اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ ? اعجاز چوہدری نے فاضل جج سے پولیس کے رویہ کی شکایت کی،جس پرڈی ایس پی بلال خان نے کہا کہ یہ کمرہ عدالت میں سیاست کر رہے ہیں ، عدالت نے کہا کہ کمرہ عدالت میں سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں،فیملی سے ملزمان ملاقات کر سکتے ہیں ،سیاسی سرگرمی نہ کریں ،ا?پ کے مقدمات میں تاریخ ہو گئی ہے اب کمرہ عدالت میں ا?پ کا رہنا مناسب نہیں ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم ا?واز اٹھا رہے ہیں ہم کل بھی بولے ہیں اسمبلی میں ا?ج بھی بولیں گے ، فرعونیت انکے دماغ میں ہے،اسکے اندر ایک چور ہے کہ وہ فارم 47 کی حکومت ہے ،ایک دن ا?ئے گا کہ حق اور سچ کی فتح ہو گی ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم اسمبلی میں یہ سارے حالات بتائیں گے ، ظلم کی رات جتنی مرضی ہو حق کا سورج نکل ا?ئے گا۔