رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے،ماہ مقدس بھائی چارے کا درس دیتا ہے،سید ناصر شاہ

منگل 26 مارچ 2024 21:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سندھ کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ معصوم بچے روشن مستقبل ہیں،سوئٹ ہوم انتظامیہ نے جس طرح ان بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت دی ہے آنے والے وقت میں یہ بچے ملک کے اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نجی کیٹرنگ انتظامیہ کی جانب سے سویٹ ہوم کے بچوں کے اعزاز میں دی جانیوالی افطار پارٹی میں خصوصی شرکت اور تقریب کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان و معزز شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے،ماہ مقدس بھائی چارے کا درس دیتا ہے شاداب عباسی اور اسکی ٹیم نے جس طرح ان ننھے منے فرشتوں کو اکٹھا کر کے محفل سجائی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی اس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں،تقریب میں شرکا نے بچوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔