ریسکیو 1122 نےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 287افرادکو ریسکیو کیا

منگل 26 مارچ 2024 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ریسکیو 1122 نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 287افرادکو ریسکیو کیا ، ملتان شہر میں صرف 273 حادثات ،جبکہ 06 شجاع آباد اور 08 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 56 ہے ،جن میں52حادثات ملتان میں جبکہ 01 حادثہ شجاع آباد میں پیش آیا اور 03 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 196 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا،187میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں، 05میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد اور 04میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں گئیں ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق 05 کرائم ایمرجنسیز سمیت 17 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 287لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ملتان میں 272 افراد جبکہ 06 شجاع آباد اور 09 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :