
صحت کارڈ کے بحالی سے اب کوئی بھی مریض بغیر علاج کے نہیں رہے گا ،فضل حکیم یوسفزئی
منگل 26 مارچ 2024 21:30

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہاکہ صحت کارڈ کے اجراء سے پیسے جیب میں نہ ہونے کی وجہ سے علاج معالجے سے محروم افراد مایوس نہ ہوں اب کوئی مریض بغیر علاج نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ میں سیدو شریف کیجولٹی سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کیساتھ ساتھ نجی ہسپتال بھی پینل میں شامل ہے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں بھی چاہیں علاج کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے حوالے سے عوام کی بھرپور رہنمائی کی جائے تاکہ کم آمدنی اور متوسط طبقے والے لو گ بر وقت علاج کروا کر بیماری سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کی خوشحالی اور ترقی پر یقین رکھتی ہے اسلئے ہر شعبے میں عوام کی توقعات کے مطابق بہتری لائی جائے گی اور عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے ۔بعدازاں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کیجولٹی ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور تیمارداروں سے سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش میں اگلے سال فروری میں انتخابات ہوں گے
-
پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے، ویڈیو وائرل
-
کرک میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید
-
راولپنڈی میں گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز کو اچانک آگ لگ گئی
-
پاکستان: پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی یکم ستمبر سے ملک بدری
-
ملک ریاض کا بحریہ ٹان کی بندش کا عندیہ، مسائل حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش
-
بیروزگاری، معاشی عدم استحکام‘ 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے
-
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
-
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ
-
آدھی بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے‘‘ خواجہ آصف
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آر
-
پرتگال میں پراپرٹیز لینے والوں میں سول ملٹری بیوروکریسی کے نام زبان زدِ عام ہیں، فواد چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.