صوبہ سندھ میں توانائی کے سیکٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، وزیر توانائی سندھ

صوبہ سندھ پاکستان کا انرجی حب ہے، 55 ہزار میگا واٹ کا ونڈ کوریڈور اور 10 گیگا واٹ کا سولر پو ٹینشل ہے،سید ناصر حسین شاہ سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات

منگل 26 مارچ 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) صوبائی وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں توانائی سیکٹر میں ملکی وغیر ملکی سرکاری وفد، بہترین اور منافع بخش مواقع موجود ہیں جبکہ صوبائی سندھ پاکستان کہ انرجی حب ہے جس میں 55 ہزار میگا واٹ کا ونڈ کوریڈور ون، 10گیگا واٹ کا سولر پو ٹینشل موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ(Ms JANE MARRIOTT)سے محکمہ توانائی کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین منصوبہ بندی بورڈ سندھ نجم احمد شاہ ،سیکرٹری محکمہ توانائی سندھ کا ظم جتوئی، ڈائریکٹر سندھ کول اتھارٹی حق نواز شر، ڈائریکٹر متبادل توانائی محفوظ قاضی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی سندھ میں 1845میگا واٹ بجلی ہوا سے جبکہ ڈھائی سو میگا واٹ بجلی شمسی توانائی سے پیدا کر کے قومی گرڈ کو مہیا کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیاکہ کچرے سے 100میگا واٹ ،پانی سے 15 میگا واٹ ،فلوٹن سولر سے 400 میگا واٹ اور گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجی سے 500میگا واٹ بجلی بنانے کے مختلف منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی بینک کے تعاون سے تمام سرکاری عمارات کو سولر پر منتقل کیا جا رہا ہے۔400 میگا واٹ کا سولر پارک بنایا جا رہا ہے برطانوی ہائی کمشنر نے توانائی کے مختلف منصوبوں میں حکومت سندھ اور خاص طور پر محکمہ توانائی کی کاوشوں کو سراہا اور اس کی تعریف کرتے ہوئے یقین دلائے کہ وہ برطانوی سرمایہ کاروں کو سندھ میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کے لیے ہر ممکن کاوشیں اور اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے برٹش ہائی کمشنر کی آمد اور ان کے خیالات کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون اور برطانوی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔