پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا جانے والی پرواز کی ناروے میں ہنگامی لینڈنگ

منگل 26 مارچ 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا جانے والی پرواز نے ناروے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 797 کا بوئنگ 777 طیارہ ناروے کی حدود سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک مسافر کی دوران پرواز طبیعت خراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

مسافر کی طبیعت خراب ہونے پرطیارے کے کپتان نے ناروے کے ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اور اجازت ملنے کے بعد طیارے نے بوڈو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق طبی امداد کے بعد پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی جس میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔