پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی "کارنیگی یورپ" آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر روزا بالفور سے ملاقات، اشتراک کا ر امکانات کا جائزہ لیا

منگل 26 مارچ 2024 22:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی خارجہ و سیکیورٹی پالیسی تھنک ٹینک " کارنیگی یورپ " کی ڈائریکٹر روزا بالفور سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور یورپ اور اس سے باہر جاری اہم پالیسی مباحثوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آمنہ بلوچ اورروزا بالفور نے مل کر کام کرنے اور تھنک ٹینک کے تعاون کے لئے نئی راہیں تلاش کیں۔دریں اثنا، پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ بدھ (27 مارچ) کو بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ای کھلی کچہری کا انعقاد کریں گی جس کے لئے پاکستانی برادری کے ارکان رجسٹر کرا سکتے ہیں۔