ل*پشتون آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ چکی ہے، ندا خان سنگر

منگل 26 مارچ 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری ندا خان سنگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیں کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں بلخصوس پشتون آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ چکی ہے اور گیس کی فراہمی کا نام و نشان تک نہیں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ رمضان المبارک میں کیسکو اور گیس کمپنی کا مسلسل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے سحری اور افطار کے وقت گیس اور بجلی کا نہ ہونا اور کیسکو و گیس کمپنی کے ھزاروں روپے کے بلوں نے عوام کو ذہنی بیمار بنا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماوں کی کیسکو ایس ڈی او اور ایکسین او گیس کمپنی کی جی ایم کے ساتھ ملاقاتوں کے باوجود اس سنگین عوامی مسئلے کو حل نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان محکموں کے ذمہ داران کا مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ وہ صرف عوام کے جیبوں سے ناجائز بلوں کی مد میں رقم نکالنے کے ماہر ہیں۔ بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگرفوری طور پر کوئٹہ اور بلخصوص پشتون آباد کی بجلی اور گیس کے لوڈشیڈنگ ختم کرکے مسلسل فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو پشتونخوانیپ مذکورہ محکموں کی دفاتر کے سامنے سخت احتجاج اور دھرنہ دیگی۔