yنوشہرہ،رسالپور پولیس کی موٹر سائیکل چور کے خلاف دبنگ کاروائی

ی*موٹر سائیکل چور گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد تفتیش جاری،مذید انکشافات متوقع

بدھ 27 مارچ 2024 03:10

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) رسالپور پولیس کی موٹر سائیکل چور کے خلاف دبنگ کاروائی۔موٹر سائیکل چور گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد تفتیش جاری،مذید انکشافات متوقع۔

(جاری ہے)

مسمی عابد اللہ ولد گل رحمان ساکن مردان حال گنڈھیری رسالپور نے تھانہ رسالپور میں یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں رسالپور بازار میں عصر کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد گیا اور اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کی۔

بعد ادائیگی نماز آکر دیکھا تو میری موٹر سائیکل کوئی چور نامعلوم چوری کرکے لے گیا تھا.نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔تفتیشی ٹیم نے علاقہ میں مخبروں کا جال بچھا کر ملزم محمد جی ولد نیاز علی ساکن مردان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔نشاندھی پر چوری کی گی موٹر سائیکل برآمد کی گی۔

متعلقہ عنوان :