چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اضافہ ریکارڈ

بدھ 27 مارچ 2024 11:51

چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اضافہ ریکارڈ
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چائے کی درآمدات پر480.81 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات346.80 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

فروری 2024 میں چائے کی درآمدات پر45.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوجنوری میں 63.72 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 21.39 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات کامجموعی حجم 495.36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :