بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل تریپتی دیمری نے پریانکا چوپڑا کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا

بدھ 27 مارچ 2024 12:17

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) فلم اینمیل سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل تریپتی دیمری نے پریانکا چوپڑا کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔حالیہ انٹرویو میں تریپتی دیمری سے سوال پوچھا گیا کہ وہ پریانکا میں کیا چیز پسند کرتی ہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت پراعتماد خاتون ہیں، کسی اور ملک جانے اور دوبارہ کیریئر شروع کرنا بہت ہی جرات کی بات ہوتی ہے، اور ایسا کرنے کی جرات وہی کر سکتی تھیں۔

(جاری ہے)

تریپتی دیمری نے مزید کہا کہ پریانکا کی طرح کی اداکارہ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔پریانکا چوپڑا کے فلمی کیریئر اور ان کی اداکاری سے متعلق بات کرتے ہوئے تریپتی دیمری نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ہر فلم میں شاندار اداکاری کرتی ہیں خاص طور پر فلم ’برفی‘ میں انہوں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔تریپتی دیمری نے یہ بھی کہا کہ میں خود بھی ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں، اگر میں کسی پروجیکٹ پر کام کروں تو اسے دیکھ کر لوگ کہیں کہ یہ تریپتی نہیں لگتی اور مجھے لگتا ہے کہ ایک فنکار کے لیے یہی سب سے بڑی تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :