یمن میں گھرمیں آتش زدگی سے القاعدہ کے امیر کا بیٹا ہلاک

خالد محمدشدید جھلس جانے کے باعث انتقال کر گیا،القاعدہ کی تصدیق

بدھ 27 مارچ 2024 12:28

یمن میں گھرمیں آتش زدگی سے القاعدہ کے امیر کا بیٹا ہلاک
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) دہشت گرد القاعدہ تنظیم کے ڈی فیکٹو امیر محمد صلاح الدین زیدان المعروف سیف العدل کے بیٹے خالد محمد زیدان کی گھر میں آگ لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے واضح کیا کہ القاعدہ کے امیر کا بیٹا خالد محمد صلاح الدین زیدان یمن میں رمضان کے پہلے ہفتے میں جسم پر شدید جھلس جانے کے باعث انتقال کر گیا۔

خالد رمضان سے قبل آگ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا۔گزشتہ چند دنوں کے دوران مقامی کارکنوں نے تقریبا تصدیق شدہ خبروں میں بتایا کہ القاعدہ رہ نما کے بیٹے کی موت القاعدہ کے ایک دیہات میں ان کے گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جھسلنے کے نتیجے میں ہوئی۔ یہ واقعہ ماہِ رمضان سے دو دن پہلے شمال مشرقی یمن کے شہر مآرب میں پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مہلوک القاعدہ کمانڈر 'عرب جزیرہ نما میں القاعدہ کی میڈیا کمیٹی کے اندر کام کر رہا تھا، کیونکہ اس کی فوجی اور قیادت کے معاملات میں اہلیت نہیں تھی۔

خالد زیدان 2015 میں اس وقت یمن پہنچے جب وہ 20 سال کے تھے، جب انہوں نے تنظیم کی جنرل کمانڈ اور ایرانی انٹیلی جنس جسے سرکاری طور پر وزارت انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے نام سے جانا جاتا ہے، القدس کے درمیان ایک معاہدے کے تحت یمن میں ہجرت کرنے کا انتخاب کیا۔

متعلقہ عنوان :