سعودی ولی عہد کی عراق کی الحکمہ تحریک کے رہنما سے ملاقات

بدھ 27 مارچ 2024 12:28

سعودی ولی عہد کی عراق کی الحکمہ تحریک کے رہنما سے ملاقات
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں جمہوریہ عراق میں الحکمہ موومنٹ کے رہنما عمار الحکیم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔اس ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بھی موجود تھے۔