ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے 11 ڈاکٹرز کو گریڈ 19 میں ترقی کے احکامات جاری کر دیئے گئے

بدھ 27 مارچ 2024 12:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے 11 ڈاکٹرز کو گریڈ 19 میں ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت پنجاب نیڈی ایچ کیو(ڈاکٹر فیصل مسعود)ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے 11 ڈاکٹرز ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ، ڈاکٹر آصف محمود،ڈاکٹر آصف مسعود،ڈاکٹرخالق محمود،ڈاکٹر ناصر اقبال میکن،ڈاکٹر یونس قریشی، ڈاکٹرفتح اللہ خان نیازی، ڈاکٹرفیاض احمد مکین، ڈاکٹر آصف وڑائچ اور ڈاکٹر ذیشان وڑائچ کو گریڈ 19 میں ترقی کے احکامات جاری کر دیئے جن کے ترقی پانے پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :