سٹی ٹریفک پولیس نے4 سالہ بچے کو ماں سے ملوا دیا

بدھ 27 مارچ 2024 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ٹریفک وارڈنز نے 4 سالہ بچے کو ماں سے ملوا دیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو لال پل سے گم ہونے والا4 سالہ ایان مصری شاہ میں روتا ہوا ملا، بچہ اپنے نام کے علاوہ کچھ نہیں جانتا تھا۔

(جاری ہے)

مصری شاہ ٹریفک انسپکٹر اظہر نے بتایا کہ متعدد انٹرویوز اور تصویری خاکوں کی مدد سے ایان کولاہور کے اہم مقامات دکھائے گئے، نہر کی شناخت کرنے پر بچے کو مغلپورہ، لال پل لایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مساجد میں اعلانات کروانے پر چار گھنٹے بعد بچے کا والد مل گیا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اس اقدام پر سیکٹر انچارج انسپکٹر اظہر اور بیٹ آفیسر عامر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز ٹریفک ڈیوٹی کےساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔